بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکزگوادر سے پاکستانی فورسز نے ایک اور نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے نوجوان کی شناخت محسن حسن ولد ابولحسن سکنہ کُمبیل دشت کے نام سے ہوگئی ہے جو گوادر میں فقیر کالونی میں رہائش پذیر ہے اور کالج کا طالب علم ہے ۔
گذشتہ روز گوادر سے جبری گمشدگی کے شکار لالہ رفیق اور بالاچ بلوچ کی بازیابی کیلئے لواحقین نے احتجاجی ریلی نکالی اور کوسٹل ہائی پر دھرنا دیا ہے جو ہنوز جاری ہے اور شاہراہ مکمل بلاک اور گاڑیوں کی آمدو رفت بند ہے ۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں کل شام ساڑھے پانچ بجے گوادر نیاآباد میں خفیہ اداروں اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے جو دو کرولا گاڑی میں سوار تھے نے حراست میں لیا اور اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد اس کا کوئی خبر نہیں ہے ۔