بلوچستان و پاکستان بھر میں الیکشن کی آمد پر بلوچستان میں سیکورٹی فورسز اور الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں پر حملوں کی تیزی آئی ہے ۔
گزشتہ رات سے اب تک فورسز پر 13 حملے ریکارڈ ہوئے ہیں ۔
جوں جوں پاکستانی الیکشن قریب آ رہے ہیں،پاکستانی فورسز اور انتخابی امیدواروں پر حملوں میں شدت دیکھنے میں آ رہا ہے۔
گذشتہ شب ضلع کیچ کے علاقے جمک گورکوپ میں رات گئے نامعلوم افرادنے فوجی کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔
اسی طرح گزشتہ رات دس بجکر چالیس منٹ پر تجابان میں فوجی چیک پوسٹ پر راکٹ لانچر،اسنائپر اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ ہوا۔