بلوچستان کے علاقے سبی میں پاکستان تحریک انصاف کے ریلی میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
دھماکا اقبال روڈ پر ہوا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایم ایس سول ہسپتال کے مطابق سبی میں پی ٹی آئی ریلی میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔