مغربی بلوچستان میں فائرنگ سے 9 پاکستانی شہری ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مغربی بلوچستان میں سرحدی علاقے بمپشت سروان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 9 پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے۔

گزشتہ شب پیش آنے والے واقعہ میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے میں ہلاک ہونے والے 2 افراد کی شناخت عثمان اور اشفاق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مارے گئے دیگر 7 کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق مغربی بلوچستان میں ہلاک کیے گئے 5افراد کا تعلق علی پور کے مختلف علاقوں سے ہے ۔

ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر واقعے کی تصدیق کی ہے ۔

ابھی تک کسی بھی گروپ یا تنظیم نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

Share This Article
Leave a Comment