بلوچستان کے معاشی حالات ایسے ہیں کہ لاک ڈائون نہیں کرسکتے،ضیا لانگو

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر داخلہ ضیااللہ لانگو نے کہا ہے ہمارے معاشی حالات اس طرح کے نہیں کہ ہم امریکہ یا دیگر ممالک کی طرح لاک ڈاﺅن کرسکیں۔

کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لوگوں کے معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے لاک ڈاﺅن میں نرمی کی تاہم اس کے ساتھ لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لیے ایس او پیز بھی بنائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب جبکہ حکومت نے لاک ڈاﺅن میں نرمی کی ہے تو تاجروں اور لوگوں کو بھی چائیے کہ کورونا سے بچاﺅ کے احتیاطی تدابیر پر مکمل کریں۔

اس سوال پر سمارٹ لاک ڈاﺅن 19مئی تک ہے اس کے بعد کیا صورتحال ہوگی تو وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 19مئی کے بعد لاک ڈاﺅن کی موجودہ صورتحال برقرار رہے گی یا اس میں کوئی تبدیلی کی جائے گی اس کا فیصلہ حکومت ایک دو روز میں کرے گی۔

انھوں نے بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کورونا کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کررہی ہے بلکہ پوائنٹ اسکورنگ کے لیے حکومت کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment