ایران کے زیر قبضہ مغربی بلوچستان کے علاقے زاہدان میں معروف عالم دین مولاناعبدالقادرزاروزہی کونامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
دوسری جانب کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوگئی ہے ۔
پو لیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے د غوری ٹاؤن موسی کالونی میں ایک گھر سے عطاءاللہ نا می شخص کی چند دن پرانی لاش برآمدکر لی گئی ہے۔
پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔
مزید کارروائی جا ری ہے ۔