منگچر و مستونگ میں خسرہ کی وبا سے درجنوں بچے متاثر، ایک ہلاک

0
53
Photo: the new york times

بلوچستان کے علاقے منگچر اور مستونگ میں خسرہ کی وبا پھوٹنے سے درجنوں بچے متاثر اور ایک ہلاک ہوگیا۔

اس بات کی تصدیق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلات کے علاقے شپچ زرد غلام جان منگچر اور مستونگ کے علاقے شیرناپ میں خسرہ کی وبا پھوٹ چکی ہے جس سے 10 سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں اور ایک بچہ ہلاک ہو چکا ہے ۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر اس وبا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن میں حصہ لینے والے حکومتی اور نجی ادارے کی ویکسینیشن میں اگر کوتاہی پائی گئی ہے تو اس کے خلاف شفاف انکوائری کی جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں خسرہ کی وبا بار بار پھوٹ رہی ہے جس سے حکومت کے خسرہ اور دوسری بیماریوں سے بچا ئوکیلئے اقدامات اور ویکسینیشن پر سوالیہ نشان پیدا ہورہے ہیں، آج ہی ضلع قلات کے علاقے شپچ زرد غلام جان منگوچر اور ضلع مستونگ کے علاقے شیرناپ میں خسرہ کی وبا پھوٹ چکی ہے جس سے 10 سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں اور ایک بچہ ہلاک بھی ہوا ہے ۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیاکہ ہنگامی بنیادوں پر اس وبا سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ مزید ہلاکتوں سے بچا ممکن بنایا جاسکے اور حکومتی اور نجی ادارے جو خسرہ اور دوسری بیماریوں کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن کرتے ہیں، اگر اس عمل میں کوئی کوتاہی موجود ہے یا ان کے استعمال سے مزید خرابیاں پیدا ہورہی ہیں تو حکومت فورا اس عمل کو روکے اور ایک شفاف انکوائری کرکے ملوث لوگوں کے خلاف اقدامات اٹھائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here