دکی سے لاپتہ سرکاری ملازم کی لاش برآمد

0
171

بلوچستان کے علاقے دکی سے ایک لاپتہ سرکاری ملازم کی لاش برآمدہوئی ہے ۔

13جنوری کو ناصر آباد دکی سے لاپتہ ہونے والے محکمہ انڈسٹریز کے کلاس فور ملازم محمد عیسیٰ ناصر ولد حاجی محمد انور ناصر کی لاش کلی ناخیل کے قریب واقع پہاڑی سے برآمد ہوگئی ہے۔

ایس ایچ او دکی محمد شریف موسی خیل کے مطابق نوجوان محمد عیسیٰ کو چھریوں کے وار کرکے اس سے موٹر سائیکل چھین کرلے گئے ہیں۔

پولیس نے چرواہے کی اطلاع پر لاش برآمد کرکے ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے۔

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here