تائیوان کے اگلے صدر چین کے ناقد لائی چِنگ تے ہوں گے

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read
فوٹو: اے ایف پی

مشرقی ایشیا کی جزیرہ ریاست تائیوان میں ہفتہ تیرہ جنوری کو منعقدہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے جزوی نتائج کے مطابق نئے صدر موجودہ حکمران جماعت ہی سے تعلق رکھنے والے امیدوار اور چین کے کڑے ناقد لائی چِنگ تے ہوں گے۔

تائیوان کے دارالحکومت تائی پے سے مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی رات موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی عوام نے آج کی راءے دہی میں یہ واضح فیصلہ کر دیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ، جو تائیوان کو اپنا ایک باغی صوبہ قرار دیتا ہے، تعلقات کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

اس کا ایک ناقابل تردید ثبوت یہ ہے کہ موجودہ حکمران جماعت ڈہموکریٹک پروگریسو پارٹی یا ڈی پی پی سے تعلق رکھنے والے امیدوار اور چین پر سخت تنقید کی وجہ سے مشہور سیاست دان لائی چِنگ تے نے ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے مطابق نہ صرف یہ صدارتی الیکشن بظاہر جیت لیا ہے بلکہ ان کے دونوں بڑے حریف اپوزیشن امیدواروں میں سے ایک نے اپنی انتخابی ناکامی بھی تسلیم کر لی ہے۔

اہم بات یہ کہ بیجنگ میں چینی حکومت نے تائیوانی عوام کو آج کے الیکشن کے حوالے سے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ عوام حکومتی جماعت کے امیدوار لائی کو ووٹ نہ دیں۔ بیجنگ حکومت لائی کو علیحدگی پسند‘ قرار دیتی ہے۔

تائی پے سے آمدہ رپورٹوں کے مطابق ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے صدارتی امیدوار لائی چِنگ تے نے اپنی کامیابی پر تائیوان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس ریاست کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے۔‘‘

اپنی کامیابی کے بعد ایک خطاب میں 64 سالہ لائی نے کہا، ہم ان انتخابی نتائج کے ساتھ بین الاقوامی برادری کو بتا رہے ہیں کہ اگر انتخاب جمہوریت اور خود پسندانہ طرز حکومت کے مابین ہو، تو تائیوان جمہوریت کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔‘‘

ساتھ ہی لائی نے، جن کا پور انام ولیم لائی چِنگ تے ہے، اپنے ہم وطنوں سے کہا، تائیوان کے عوام نے بیرونی قوتوں کی طرف سے ان انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی تمام کوششوں کے خلاف کامیاب مزاحمت کی ہے۔‘‘

تائیوان کے نو منتخب صدر لائی چِنگ تے اب تک اپنی ہی پارٹی سے تعلق رکھنے والی اور اس وقت اپنے عہدے کے دوسری مدت کے لیے صدارتی منصب پر فائز خاتون سیاستدان سائی اِنگ وین کے نائب کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ملکی اپوزیشن کے اپنے مرکزی حریف کی طرف سے شکست کے اعتراف کے بعد یہ بات یقینی ہے کہ آج کے الیکشن کے فاتح اور آئندہ ملکی صدر لائی چِنگ تے ہی ہوں گے۔

Share This Article
Leave a Comment