امریکا کا ویکسین کی دستیابی کیلئے ‘آپریشن وارپ سپیڈ‘ کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی تیاری کے سلسلے میں ‘آپریشن وارپ سپیڈ‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مطلب بڑی تعداد میں اور جلد ویکسین کی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔

ان کے مطابق یہ ایک ایسی چیز ہے جس سے مین ہیٹن منصوبے کے بعد امریکہ کا واسطہ پڑا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس نئے آپریشن کا مقصد ویکسین پرکام، اس کی تیاری اور کورونا وائرس کی مصدقہ ویکسین کے طور پر فروخت کو جلد سے جلد ممکن بنانا ہے۔

ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم اس سال کے اختتام سے پہلے اس کام کو منطقی انجام تک پہنچا دیں۔ ہمارے خیال میں ہمیں جلد بہت اہم نتائج حاصل ہونے والے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت کورونا وائرس کا انسانی جسم میں مقابلہ کرنے کے لیے کوئی ویکسین تیار نہیں ہوئی ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یہ آپریشن کے ویکسین تیاری کے علاوہ بھی مقاصد ہیں۔ ان کے مطابق اس کے علاوہ اس کا مقصد تشخیص اور مکمل علاج کو یقینی بنانا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق عظیم قومی منصوبہ امریکی ریاست کی بہترین صنعت اور جدیدیت، ہر طرح کے حکومتی وسائل اور فوج کی بہترین صلاحتیوں کو یکجا کر کے یہ سب ممکن بنایا جائے۔

صدر ٹرمپ کا بیان امریکی محکمہ صحت کے ایک سابق اعلی عہدیدار کے کانگرس کے سامنے اس پیشگوئی کے ایک دن بعد سامنے آیا جس میں انھوں کہا تھا کہ امریکہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار جدید تاریخ کی تاریک سردی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment