کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، برفباری جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ سمیت مستونگ، قلات اور دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ شب شروع ہوا جوکہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔

مسلم باغ، کان مہترزئی اور شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری ہوئی ہے۔

بارش اور برفباری سے کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کان مہترزئی، مسلم باغ سیکشن پر برف ہٹانے کا کام شروع کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment