بلوچستان کے علاقے تربت اور مشکے سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت محمد جان ولد پیر جان اور سلیم بلوچ ولد عبدالحمید کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ان میں سے محمد جان کو 19 دسمبر 2023 کی رات بارہ بجے میری تربت گھر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا جبکہ سلیم بلوچ کے اہلخانہ نے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے بازیابی کیلئے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔