ترکیہ میں داعش سے تعلق کے شبہ میں 29 افراد گرفتار

0
177

ترکیہ میں داعش سے تعلق کے شبہ میں 29 افراد کوگرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ترک حکام نے کہا ہے کہ ملک کے 9 صوبوں میں کی جانے والی کارروائیوں میں شدت پسند گروپ داعش سے تعلق کے شبہ میں 29 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

یہ گروپ اسلامک اسٹیٹ کے نام سے بھی اپنی پہچان رکھتا ہے۔

ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دعویٰ کیا ہے کہ جمعے کے روز کی جانے والی اس کارروائی میں پکڑے گئے مشتبہ افراد استنبول میں گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھےاوراس کارروائی کو آپریشن ہیروز37 کا نام دیا گیا ہے۔

ترکیہ کے خبررساں ادارے اناطولیہ نے سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارروائیوں میں حراست میں لیے گئے 29 افراد سے منسلک تین ایسے مشتبہ افراد بھی شامل ہیں جو اسلامک اسٹیٹ کے سینئر ارکان ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے ان تین سینئر ارکان میں سے ایک انقرہ میں واقع عراقی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

ایجنسی کی رپورٹ میں مشتبہ افراد یا کارروائیوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here