وندر میں  ٹریکٹر ٹرالی و موٹر سائیکل میں تصادم سے نوجوان ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے وندر میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

گزشتہ روز سونمیانی وندر کے علاقے حسن ہوٹل ڈام بندر موڑ کے قریب مین قومی شاہراہ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے باعث 25 سالہ نوجوان ریحان ولد محمد صادق انگاریہ ساکن عثمان انگاریہ گوٹھ یوسی کھرکھیڑہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جائے حادثہ پر ہلاک ہو گیا۔

وندر پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد نوجوان کی نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment