نوشکی، تربت اور بلیدہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں نوشکی، تربت اور بلیدہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے نوشکی، تربت اور بلیدہ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا ،جن کے نتیجے میں کم از کم ایک دشمن اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز چار بجے کے وقت نوشکی کے علاقے بلغانی، کیشنگی میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر موجود اہلکاروں کو اسنائپر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں پوسٹ کے باہر موجود ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک اور کارروائی کے دوران آج تربت، آپسر میں بلوچی بازار کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغ کر نشانہ بنایاگیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 24 دسمبر 2023 اتوار کی شام بلیدہ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، چوکی کے اندر دھماکے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment