حب و تربت میں روڈ حادثات سے 4 افراد ہلاک ،15زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے حب اور تربت میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات سے خاتون سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 15زخمی ہوگئے۔

حب میں وندر کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ڈام سے وندر آنے والی تیز رفتار مسافر بردار کوسٹر اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ہوا۔

تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3افراد موقع پرہلاک جبکہ مرد خواتین اور بچوں سمیت10سے زائد افرادزخمی ہوگئے۔

نعشوں اور زخمیوں کو RHCوندر منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب تربت کے علاقے دشت میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ڈرائیور اور 4 خواتین زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کار گاڑی علاقہ دشت کی جانب جا رہی تھی کہ پیچھے سے انہیں ایک گاڑی نے ٹکر مار دی ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عیسیٰ ولد بشیر جبکہ زخمیوں کی شناخت ڈرائیور وسیم ولد جان محمد، پریاتون زوجہ حاجی رحیم بخش، گلشن زوجہ وسیم، زینب بنت وسیم اور زینب بنت دلاور کے ناموں سے ہوگئی۔

Share This Article
Leave a Comment