لانگ مارچ شرکا پرسوراب کے بعد قلات میں بھی تشدد ، راستے بند

0
126

بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کی پر امن لانگ مارچ کے شرکا کو سوراب کے بعد قلات میں بھی فورسز نے تشددکا نشانہ بنایا۔

سنگر نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ریاستی مشینری نے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے سوراب کے بعد اب قلات میں بھی مارچ کے شرکا کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سوراب میں تمام رستوں پر کنٹینر لگاکر بند کرنے اور مارچ کے شرکاپرلاٹھی چارج و تشدد کے باوجود فورسز مارچ کو روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

ذرئع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ اب قلات پہنچ گئی ہے لیکن قلات میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اورتما م راستے کنٹینر لگاکربند کردیئے گئے ہیں جس سے مارچ شرکاکو فی الحال روک دیا گیا ہے ۔

مارچ میں شامل ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز تشدد سے زخمیوں کو ہسپتال منتل کردیا گیا ہے ۔

واضع رہے کہ لانگ مارچ روکنے کیلئے ریاستی مشینری اپنی تمام تر حربے استعمال کر رہی ہے لیکن لانگ مارچ کے شرکا ہمت وجذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here