بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افرادنے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔
فائرنگ سے2 افراد موقع پر ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
ہلاک ہونےوالے افراد کی شناخت عمر اور نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ بتایا جارہاہے۔