خضدار میں فورسز گاڑی پردھماکا، سی ٹی ڈی ایس ایچ او ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے شہر خضدار میںپاکستانی فورسز سی ٹی ڈی کی گاڑی پر دھماکے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے میں سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او محمد مراد کی ہلاکت کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا خضدار شہرمیں  سلطان ابراہیم خان روڑ پرہوا۔

ایس ایچ او خضدار نے دھماکے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمد مراد جاموٹ کی گاڑی سلطان ابراہیم روڈ پر پر دھماکے کی زد میں آئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور محمد مراد جاموٹ ہلاک ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

واضع رہے کہ لاپتہ افرادلواحقین کا لانگ مارچ بھی اس وقت خضدار میں شہید رزاق چوک پر موجود ہے۔

Share This Article
Leave a Comment