بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیاہے۔
لاپتہ کئے جانے والے نوجوانوں کی شناخت کلی شریف خان کے رہائشی طالبعلم بالاچ ولد نزیر احمد اور نصیر بادینی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کلی شریف خان کے رہائشی طالبعلم بالاچ ولد نزیر احمد کو پاکستانی فورسز نے رات دو بجے کے وقت ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیکر جبری طور پر کردیا۔
اسی طرح کلی شریف خان ہی کے رہائشی نوجوان نصیر بادینی کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو فورسز نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔