پاکستانی افواج و تنصیبات پر 16 حملوں میں 25 سے زائداہلکار ہلاک کئے، بی ایل یف رپورٹ

0
197

بلوچستان کی آزادی کیلئے سرگرم بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف )نے اپنی کارروائیوں کی ماہ نومبر کی رپورٹ جاری کردی ہے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر بی ایل یف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ کے نام سے ایک اکائونٹ میں جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ نے نومبر کے مہینے میں پاکستانی افواج اور فوجی تنصیبات پر کل 16 حملے کیے ۔ ان حملوں میں پاکستانی فورسز کو 12 حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دشمن آلہ کاروں کو 2 حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے، ایک حملے میں سی پیک روٹ کے تعمیری کام میں شامل ڈامبر سے بھرے ٹرالر کو آگ لگا دیا گیا ہے، ایک حملے میں ایک ٹاور کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نومبر کے مہینے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گوادر کوسٹل ہائی وے پر ایک حملے میں 14 پاکستانی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا تھا۔

ایک اور حملے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے تربت میں پولیس چوکی پر حملہ کر کے اسلحہ ضبط کر لیے تھے، بلوچ ہونے کے ناطے پولیس اہلکاروں کو سرمچاروں نے کوئی جانی نقصان نہیں پہنچایا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ان حملوں میں پاکستانی فورسز کے 25 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک اور 14 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ 2 ریاستی ایجنٹ ہلاک اور 2 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔اس کے علاوہ ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکا اورایک موبائل فون ٹاورکو مشینری سمیت نذر آتش کیا جبکہ ایک ٹریلر کونذر آتش کرنے سمیت 2 دستی بم حملے بھی کئے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here