جبری گمشدگیوں و فیک انکائونٹرزکے موضوع پر 10 دسمبرکو کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی

0
143

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وی بی ایم پی 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے کوئٹہ پریس کلب میں ایک بجے “بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، فیک انکاونٹرز اور انسانی حقوق کی پامالیوں” پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرے گی ۔

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں، طلباء تنظیموں، انسانی حقوق کے اداروں اور وکلاء و صحافی برادری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے دعوت دے دی گئی ہے جن میں بلوچستان نشنل پارٹی، نشنل پارٹی، نشنل عوامی پارٹی، نشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، بلوچ یکجہتی کمیٹی، پشتوانخواہ نشنل عوامی پارٹی، جماعت اسلامی، ہیومن رائٹس کمیش آف پاکستان، بلوچ وومن فورم، بی ایس او، بی ایس او (پجار) ، بساک، بے یو جے، بلوچ وطن پارٹی، بلوچستان ہائی کورٹ بار، کوئٹہ بار، ہزراہ سیاسی کارکنان، اور بلوچستان بار کونسل سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں شامل ہیں۔

نصراللہ بلوچ نے اپیل کی کہ بلوچستان کے سیاسی پارٹیاں، طلباء تنظیمیں اور وکلاء و صحافی برادری سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگ آل پارٹیز کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے، جبری گمشدگیوں، فیک انکاونٹرز اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے روک تھام کا مطالبہ کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here