صحبت پورمیں دھماکا، ایک شخص ہلاک ،2 اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے صحبت پورمیںدھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ صحبت پورمیں کلی حسین آباد کے قریب پیش آیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق روڈ کی تعمیراتی کام کرنے والےافراد کی کیمپ پر نامعلوم افراد کی جانب سے بارودی موادپھینکاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ڈیوٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں محمدعثمان گولہ،مہتاب علی اُنڑ اور دو مزدور صاحب خان جاگیرانی ،صدام حسین کھوسہ شامل ہیں۔

دھماکے میں شدیدزخمی ہونے والا صدام نامی شخص دم توڑ گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اورپورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے نامعلوم مسلح افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment