نائیجیریا: فوج کا مذہبی تقریب پر ڈرون حملہ، 120 افراد ہلاک

0
154

نائیجیریا میں سرکاری فوج نے ایک مذہبی تقریب پر ڈرون حملہ کیا جس سے 120 افراد ہلاک ہوگئے۔

نائیجیرین فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ غلطی سے ہواہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اتوار کی رات کو ریاست کدوناکی ایگابی کونسل کے علاقے میں نائیجیریا کی فوج کی جانب سے غلطی سے ڈرون حملہ اس وقت ہوا جب مقامی مسلمان حضرت محمد کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریب میں جمع تھے۔

حکام نے پیر کو بتایا کہ نائیجیریا کے ایک فوجی حملے جس میں باغیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا گیا لیکن وہ غلطی سے مذہبی تقریب پر گرگیا اور کم از کم 85 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

اسی طرح نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اب تک 85 لاشوں کو دفنایا جا چکا ہے جبکہ دیگر افراد کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نائیجیریا کے دفتر نے ڈرون حملے میں 120 افراد کے ہلاک ہونے کی رپورٹ دی ہےجس میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

کدونا میں آپریشنز کے انچارج نائیجیرین آرمی ڈویژن کے سربراہ نے پیر کو ایک سکیورٹی میٹنگ کے دوران کہا کہ ڈرون آپریشن ایک معمول کی کارروائی تھی، نائیجیریا کی فوج دہشت گردوں کے خلاف معمول کے مشن پر تھی لیکن نادانستہ طور پر اس کارروائی میں سیویلین آبادی نشانہ بن گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here