زامران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

0
139

بلوچستان لبریشن فرنٹ ترجمان کے میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں زامران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ سرمچاروں نے اتوار 03 دسمبر کی شام ساڑھے چھ بجے قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا۔

بیان میں کہا گیا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں زامُری بند اور عبدوئی کے درمیان میں قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی پر بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں کم از کم پاکستانی فوج کے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here