مشکے میں پاکستانی فوج پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مشکے میں پاکستانی فوج پر حملہ اور ایک اہلکارکی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ سرمچاروں نے بنڈکی مشکے میں قائم دشمن فوج کے چوکی پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیاہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سرمچاروں نے اتوار 03 دسمبر دن کے تین بجے بنڈکی میں قائم پاکستانی فوجی چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقعے پر ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاست کے تمام مفادات اور افواج پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment