پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین دھرنے میں شرکت کیلئے 5 دسمبر کوتربت پہنچیں گے

0
309

پشتون قوم پرست رہنما اور پی ٹی ایم کے قائد منظور پشتین دھرنے میں شرکت کیلئے 5 دسمبر کوتربت پہنچیںگے۔

اس سلسلے میں پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں  لکھا ہے کہ 5 دسمبر کو تربت میں جاری دھرنے میں شرکت کیلئے تربت جائیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ماورائے آئین و عدالت ریاستی جبر کے خاتمے، لاپتہ افراد اور محکوم قوموں کے قدرتی وسائل پر غیرقانونی قبضے کیخلاف تمام محکوم و مظلوم قومیں ایک ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے لانگ مارچ کی تفصیل جلد وڈیو پیغام میں نشر کریں گے۔

واضع رہے کہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ افراد کی حراستی قتل اورجبری گمشدگیوں میں اضافہ کیخلاف متاثرین گذشتہ گیارہ دنوں سے تربت میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں ۔

دھرنا مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سی ٹی ڈی کیخلاف بالاچ بلوچ سمیت دیگرلاپتہ افرادکے جعلی مقابلوں میں قتل کا مقدمہ درج کیا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here