جھاؤ میں قابض فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

0
151

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ  نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں جھاؤ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 03 دسمبر دن کے تین بجے قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے جانی و مالی تاوان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے جھاؤ میں گزی کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی پر جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فوج پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔
 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here