کوئٹہ: ٹی وی اینکر و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ طاہرہ بلوچ کے گھر پر چھاپہ

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں معروف ٹی وی اینکر اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ طاہرہ بلوچ کے گھر پر آج علی الصبح پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے چھاپہ مارا اور خواتین و بچوں کو ہراساں کیا۔

اس سلسلے میں بلوچ نامور سینئر صحافی و تجزیہ کار ذوالفقارعلی زلفی جوطاہرہ بلوچ کے شوہرہیں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر اپنے ایک پوسٹ میںتفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ـ آج صبح قریب تین یا ساڑھے تین بجے پینٹ شرٹ میں ملبوس کچھ "نامعلوم” افراد کوئٹہ میں میری اہلیہ طاہرہ بلوچ کے گھر دیوار پھلانگ کر زبردستی گھس گئے ـ ۔

انہوں نے لکھا کہ گھر میں گھسنے سے پہلے انہوں نے گلی کی ساری سرکاری لائٹیں آف کروا دی تھیں۔اورگھر کے مکینوں کو نیند سے اٹھا کر مختلف سوالات کئے گئے ۔ ـ گھر کی مکمل تلاشی لی گئی۔

ذوالفقار علی زلفی نے لکھا کہ ـ گھس بیٹھیوں سے جب پوچھا گیا کہ کون ہو تو دھمکی آمیز لہجے میں کہا "زیادہ گہرائی میں مت جاؤ یہی تم لوگوں کے لئے بہتر ہے” ـ

انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان میں بالعموم اور بلوچستان میں بالخصوص قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ وہ کون تھے مگر چال ڈھال اور طریقہ واردات سے ریاستی اہلکار ہی لگتے تھے ـ ۔

زلفی کا کہنا تھا کہ گھر کی دیوار پھلانگ کر عورتوں اور بچوں کو ہراساں کرنا کونسا قانون ہے؟اگر آپ کو کسی فیملی ممبر پر شک ہے تو وارنٹ لاؤ، اپنے ہی بنائے قانون کے مطابق مناسب وقت پر آکر وارنٹ دکھا کر تلاشی کے تقاضے پورے کرو ـ یہ کیا کہ ڈاکوؤں کی طرح چادر و چار دیواری کی حرمت پامال کرکے رات گئے گھر میں گھس جاؤ ـ اپنی شناخت چھپاؤ اور پوچھنے پر دھمکیاں دو۔ ـ

انہوںنے لکھا کہ یہ نہایت ہی قابلِ مذمت حرکت ہے ـ بلوچستان میں تو لگتا ہے حکم کے غلام روبوٹ حکومت کر رہے ہیں جنہیں نہ قانون کی پرواہ ہے اور نہ ہی پشتون بلوچ روایات کا احترام ہے۔ ـ

ذوالفقار علی زلفی کا کہنا تھا کہ طاہرہ بلوچ ایک معروف ٹی وی اینکر اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں ـ۔ ایک بھرے شہر کے گنجان آباد علاقے میں جب ان کے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے پھر دیہی علاقوں میں تو یہ غدر مچاتے ہوں گے ـ۔

Share This Article
Leave a Comment