بھارت: 17 روز سے سرنگ میں پھنسے تمام 41 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو: اے این آئی

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کی ایک سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

امدادی کارکن 17 روز سے اس ریسکیو آپریشن کے دوران سلکیارا کی زیر تعمیر سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کی ہر ممکن کوشش کررہے تھے۔

ان مزدوروں کو ایمبولینس کے ذریعے براہ راست چنیالیسور کے مرکز صحت لایا جا رہا ہے جہاں ان کا علاج کیا جائے گا۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور مرکزی وزیر وی کے سنگھ ان کے استقبال کے لیے موقع پر موجود ہیں۔

انھوں نے ریسکیو کیے جانے والے مزدورں کے گلے میں پھولوں کے ہار پہنائے اور وہاں موجود لوگوں نے تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔

سرنگ کے قریب گاؤں میں آتش بازی بھی کی گئی اور آس پاس کے لوگ جشن میں مٹھائیاں بھی تقسیم کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سرنگ کا ایک حصہ منہدم ہونے سے یہ 41 مزدور وہاں پھنس گئے تھے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ مزدوروں کو بچانے کے لیے ریاستی اور مرکزی حکومت کے اداروں کے ساتھ ساتھ فوج، مختلف تنظیموں اور سرنگ کے عالمی شہرت یافتہ ماہرین نے حصہ لیا۔

Share This Article
Leave a Comment