پنجگور ومشکے سے جبری لاپتہ 2 نوجوان قتل ، لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور مشکے سے پاکستانی فورسزکے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بنائے گئے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں قتل کرکے پھینک دیا گیا ہے ۔

ضلع آواران کے علاقے مشکے میں جبری گمشدگی کاشکار ہونے والے فتح ولد شہداد کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

فتح ولد شہداد مشکے کے علاقے میوار کا رہائشی تھا اور پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ فتح کو 13 جنوری 2026 کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ اپنی گاڑی کے ذریعے مسافر لے جا رہا تھا۔

اہلِ خانہ کا مؤقف ہے کہ اس روز کے بعد سے وہ لاپتہ تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فتح کی لاش آج مشکے سے برآمد ہوئی ہے۔

دوسری جانب پنجگورسے یحییٰ ولد فضل کریم سکنہ خدابادان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یحییٰ بلوچ کو فورسز او ر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے قتل کرکے اس کی لاش پھینک دی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روزایف سی نے یحییٰ بلوچ کو ایک اور ساتھی کے ساتھ جسے فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا تھا کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا بعدازاں فورسز اہلکاریحییٰ بلوچ کو مردہ حالت میں سول ہسپتال میں چھوڑ کر چلے گئے۔

Share This Article