بلوچستان :  ماہی گیرنے جال میں پھنسی بڑی وہیل مچھلی کوآزاد کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ کے قریب ماہی گیر نے جال میں پھنسی ایک بڑی وہیل مچھلی کو بحفاظت آزاد کردیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ٹیکنیکل ایڈوائزر معظم خان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک بڑی اسپرم وہیل کسی مچھیرے کے جال میں پھنسی۔

انہوں نے کہا کہ اسپرم وہیل کی لمبائی تقریباً 30 فٹ تھی، آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد ماہی گیر نے 500 میٹر جال کاٹ کر اسپرم وہیل کو چھوڑا۔

معظم خان کے مطابق اسپرم وہیل بلوچستان میں پائی جانے والی4 بڑی وہیلز میں سے ایک ہے۔

واضع رہے کہ رواں مہینے بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی علاقے پسنی میں شمال بندن کے ساحل پر ایک نایاب بلیو وہیل مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔

اسی طرح رواں سال ضلع گوادر کے تحصیل جیونی کے سمندر میں ایک دیوقامت بلیو وھیل مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی تھی ۔

بلیو وہیل دنیا کی نایاب ترین مچھلیوں میں شمار ہوتی ہے ۔

بحرہ بلوچ میں مقتدرہ حلقوں کی سرپرستی میں تین دہائیوں سے جاری غیر قانونی فشنگ وممنوعہ جالوں کے استعمال سے نایاب نسل کی سمندری حیاتیات ناپید ہوتی جارہی ہیں ۔

Share This Article
Leave a Comment