ضلع گوادر : پسنی میں نایاب وہیل مچھلی مردہ پائی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی علاقے پسنی میں شمال بندن کے ساحل پر ایک نایاب بلیو وہیل مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی ہے ۔

بلیو وہیل دنیا کی نایاب ترین مچھلیوں میں شمار ہوتی ہے ۔

بحرہ بلوچ میں مقتدرہ حلقوں کی سرپرستی میں تین دہائیوں سے جاری غیر قانونی فشنگ وممنوعہ جالوں کے استعمال سے نایاب نسل کی سمندری حیاتیات ناپید ہوتی جارہی ہیں ۔

مقامی ماہیگروں کے مطابق ان مچھلیوں کی ہلاکت کی ایک وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ ممنوعہ جالوں میں پھنس کر زخمی ہونے کی وجہ سے مرجاتی ہیں۔

یا ایک وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ بڑے جہازوں سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوکر ہلاک ہو جاتی ہیں۔

واضع رہے کہ گوادر، پسنی ، اورماڑہ ، جیونی ، گڈانی ، سونمیانی ، وندر، ڈام و دیگر ساحلی علاقوں کے مقامی ماہی گیر غیر قانونی فشنگ اور ٹرالرز مافیا کے خلاف احتجاج کرتے رہے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ ممنوعہ جالوں کے استعمال اور 12ناٹیکل میل کے اندرغیرقانی فشنگ کی وجہ سے بلوچستان کی زرخیز سمندر اب مکمل طور پر بانجھ ہورہی ہے جس کی وجہ سے مقامی ماہیگیر ایک وقت کی روٹی کے محتاج ہورہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment