کوئٹہ سے پنجگور سفر کے دوران ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ رئیسانی گن مین سمیت لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پنجگور کے ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ رئیسانی کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے راستے میں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں، جس سے عدالتی و انتظامی حلقوں میں شدید تشویش پھیل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ رئیسانی بدھ کی صبح کوئٹہ سے اپنی نجی گاڑی میں گن مین کے ہمراہ پنجگور کے لیے روانہ ہوئے تھے، تاہم وہ اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جج کا اپنے اہل خانہ اور متعلقہ افراد سے آخری بار رابطہ ‘کلغلی’ کے مقام پر ہوا تھا، جس کے بعد ان کا موبائل فون بند ہو گیا اور ان سے تمام تر رابطے منقطع ہو گئے۔

واقعے کے بعد جج اسد اللہ رئیسانی کے اہل خانہ، قانونی برادری اور انتظامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ان کی تلاش کا کام جاری ہے اور معاملے سے متعلق مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی اور انتظامی کنٹرول کی ابتر صورتحال کے باعث اہم شاہراہوں پر سرکاری حکام اور انتظامی اہلکاروں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article