گوادر: نایاب وہیل مچھلی جیونی کے سمندرمیں مردہ پائی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے تحصیل جیونی کے سمندر میں ایک دیوقامت بلیو وھیل مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مردہ وھیل سمندر کی لہروں میں بہہ کرجیونی کے ساحل کے قریب آ پہنچا ہے۔

جانوروں کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سینئر ریسرچر سدھیر بلوچ کا کہنا ہے کہ بلیو وھیل مچھلی 36 فٹ لمبی ہے اور اسکی وزن 20 ٹن سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نایاب مچھلی ہے اور اس کے مرنے کی وجوہات معلوم کی جائیں گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment