اسرائیل وحماس مابین قیدی ویرغمالیوں کی رہائی وعارضی جنگ بندی کامعاہد ہ

0
201

اسرائیل اورحماس مابین قیدیوں اوریرغمالیوں کی رہائی اورعارضی جنگ بندی کامعاہد ہ طے پاگیا ہے ۔

اسرائیلی کابینہ نے حماس کے ساتھ یرغمالوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت آئندہ چند روز میں کم از کم 50 یرغمال رہا کر دئیے جائیں گے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں اس معاہدے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ حماس پچاس یرغمالیوں کو اگلے چار روز کے دوران رہا کرے گا اور اس دوران لڑائی میں وقفہ ہو گا۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان قطر کی ثالثی کی کوششوں نے گذشتہ چند دنوں میں زور پکڑا تھا جس کے باعث یہ عارضی جنگ بندی ممکن ہوئی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ ہر 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر لڑائی میں ایک روز کا وقفہ دیا جائے گا۔

حماس نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ مشکل اور پیچیدہ مذاکرات کے بعد قطر اور مصر کی سرپرستی میں چار دن کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچ گئی ہے۔

حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ ، ’50 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 150 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔

حماس کاکہنا ہے معاہدے کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی آپریشن روک دیا جائے گا اور غزہ کے تمام علاقوں میں انسانی اور امدادی امداد کے سینکڑوں ٹرک پہنچائے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here