گوادر سے مزید 2 نوجوان لاپتہ، تربت سے ایک بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز نے مزید 2 نوجوانوں کو جبراً لاپتہ کردیا جبکہ تربت سے ایک لاپتہ شخص بازیاب ہوگیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق  گوادر سے 14 نومبر کو فورسز نے ایک نوجوان کو نیاآباد سے ان گھر سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت حبیب ولد ڈاکٹر رحمت اللہ سکنہ نیاآباد گوادر کے نا م سے ہوگئی ۔

جبکہ علی ولد جمعہ نامی ایک اور نوجوان کو بھی گوادرسے جبری لاپتہ کیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے علاقے ناصرآباد سے لاپتہ مشکے کا رہائشی شخص بازیاب ہوگیا۔

اطلاع کے مطابق مشکے آواران کے رہائشی نصیر احمد ولد فقیر محمد کو منگل کے روز چھ مہینے کی گمشدگی کے بعد تربت سے بازیاب ہوگئے۔

انہیں رواں سال 7 مئی کو ناصرآباد کیچ سے زمیاد گاڑی کے ذریعے بارڈر جاتے ہوئے لاپتہ کیا گیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment