بھارت میں حلال برانڈنگ والی اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بھارت کی ریاست اتر پردیش کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ریاست میں حلال سرٹیفکیٹ والی مصنوعات کی پیداوار، ذخیرہ کرنے، تقسیم کرنے اور فروخت کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

ریاستی حکومت کے حکم کے مطابق حلال سرٹیفکیٹ والی ادویات سمیت دیگر مصنوعات کے ذخیرہ کرنے، تقسیم کرنے، خرید و فروخت کرنے پر پابندی ہے اور ایسا کرنے والے فرد یا کمپنی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ریاست میں فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری انیتا سنگھ نے اس کا اعلان کرتے ہوئے ہفتے کے روز ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔

کمشنر انیتا سنگھ کا کہنا تھا کہ ڈیری مصنوعات، چینی، بیکری کی اشیاء، پیپرمنٹ آئل، خوردنی تیل اور نمکین جیسی کھانے پینی کی بعض اشیا پر حلال سرٹیفیکیشن کا ذکر کیا جاتا ہے اور بہت سی ایشیا پر اس طرح کا لیبل بھی لگا ہوا ہوتا ہے۔

انہوں نے اس پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا، کھانے کی مصنوعات پر حلال سرٹیفیکیشن ایک متوازی نظام تھا، جس نے الجھن کی صورت حال پیدا کی اور یہ مذکورہ قوانین کے بنیادی مقصد کے بالکل خلاف ہے۔‘‘

یوپی حکومت کا کہنا ہے کہ سن 2006 کے قانون کے سیکشن 52 کے تحت کھانے کی غلط برانڈنگ کے جرم کے لیے کمپنی یا افراد پر 3 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

بیان کے مطابق، حلال سرٹیفیکیشن ایک متوازی نظام کے طور پر کام کر رہا ہے اور یہ کھانے کے معیار کے حوالے سے ابہام پیدا کرتا ہے اور اس سلسلے میں حکومتی قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔‘‘

Share This Article
Leave a Comment