بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور شہر میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے چتکان کے مقام پر دشمن فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں چوکی میں موجود کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دشمن اہلکاروں کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔