ضلع کیچ: ہوشاپ میں3 افراد کی لاشیں لیویز تھانہ کے حوالے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں 3 افراد کی لاشیں لیویز تھانہ کے حوالے کردی گئیں۔

پولیس کے دعوے کے مطابق ہوشاپ میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے گاڑی میں سوار3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ گاڑی میں سول افراد سوار تھے جو دھماکے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

ہلاک افراد میں 2کی شناخت نبی داد ولد جان محمد اور عادل ولد عصا کے ناموں سے ہوگئی ہے جن کا تعلق بالگتر سے بتایاجارہا ہے ۔تاہم ابھی تک تیسرے لاش شناخت نہیں کی ہوسکی۔

واقعہ کی نوعیت کی مکمل تفصیلات بھی ابھی تک سامنے نہیں آسکیں ۔

Share This Article
Leave a Comment