کوئٹہ : بلوچ جبری گمشدگیوں میں اضافے کیخلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی مظاہرہ

0
106

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں میں اضافہ اورلاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں بہیمانہ قتل کے خلاف وی بی ایم پی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین نے مسنگ پرسنز کی فوری طور پر بازیابی کے مطالبہ کیساتھ ساتھ مسنگ پرسنز کو جعلی مقدمات میں قتل کرنے اور لواحقین کو ٹارچر کرنے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے جبری گمشدگیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اور مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی قیدیوں کو فوراً رہا کیا جائے اور اگر وہ کسی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here