بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں دو دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے میں بم دھماکے کی آواز سنی گئی۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے کالام چوک پر فوجی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب ڈیرہ اللہ یار میں مسلح افراد نے فارنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔
ڈیرہ اللہ یار شہر کے اوستہ محمد روڈ پر واٹر سپلای اسکیم کے سامنے ملزمان نے اندھا دھند فارنگ کرکے وارث رند نامی شخص کو شدید زخمی کر دیا اور جاے وقوع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعہ کے بعد ایگل اسکواڈ انچارج طارق بہرانی اور ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی نے زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا جہاں دوران طبی امداد زخمی شخص دم توڑ گیا۔
دعوے کے مطابق پولیس اور ایگل اسکواڈ نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوے دو ملزمان ساجد علی اور سیف اللہ رند کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیاہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ رشتے کے دیرینہ تنازع کے باعث پیش آیا ۔
مزید تفتیش جاری ہے۔