بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں چمن پھاٹک پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ایدھی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔
ہلاک شخص کی شناخت عنایت اللہ ولد نور محمد قوم کاکڑ سکنہ کلی شابو کے ناب سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوئے جنہیں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی شناخت نجیب اللہ ولد عبد الحق سکنہ عسئی سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نجیب اپنے گاڑی پر سوار تھے کہ جنہیں پنجگور کے یوسی عسئی کے ایک نجی کلینک کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنا کر مسلح افراد فرار ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک سر دست واقع کے محرکات سامنے نہیں آئے ہیں۔
مذید تفتیش جاری ہے ۔
دریں اثنا منگچر کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے پتھر سے لوڈ 2 گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کردیئے۔
منگچر کے علاقے بدرنگ میں نامعلوم افراد کی پتھروں سے لوڈٹرکوں پر فائرنگ دو گاڑیوں کی ٹائر برسٹ کیے اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔
واقع کا اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز انتظامیہ موقع پر پہنچا ۔
مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔