تربت یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف طلبا کا شدید احتجاج ودھرنا

0
187

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تربت یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے ایڈمن بلاک کا گھیراؤ کرلیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک ) کے زیر اہتمام کیا گیا۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے یونیورسٹی آف تربت کی انتظامیہ کے خلاف یونیورسٹی کے اندر شدید احتجاج اور دھرنا دیا جارہا ہے۔

طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے ایڈمن بلاک کا گھیراؤ کرکے دھرنا دیا ہوا ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی ہدایت پر بساک کے سنیئر رہنما ڈاکٹر مصدق سمیت اہم رہنماؤں کو مین گیٹ پر روک کر اندر جانے نہیں دیا گیا جس کے سبب وہ یونیورسٹی کی مین گیٹ کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

طلبہ کا احتجاج یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز پروفیسر منظور احمد بلوچ کو جامعہ تربت میں طلبہ کے ایک لیکچر پروگرام میں شرکت سے روکنے اور اس سے پہلے طلبہ تنظیموں کی طرف سے یونیورسٹی میں کتاب میلہ پر انتظامیہ کی عائد شدہ پابندی کے خلاف کیا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here