بلوچستان کے سیاسی و تاجررہنما نصیب اللہ اچکزئی فورسز ہاتھوں لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے نامور کاروباری شخصیت وپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما تاجر حاجی نصیب اللہ اچکزئی کوچمن سے پاکستانی فورسز نے حراست بعد لاپتہ کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چمن سے کوئٹہ آتے ہوئے حاجی نصیب اللہ اچکزئی لاپتہ کئے گئے۔

مغوی حاجی نصیب اللہ اچکزئی کے بھائی نور اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ شب انکے بھائی کو کوئٹہ کے علاقے بلیلی سے اغواء کیا گیا ہے۔

دیگر ذرائعوں کا کہنا ہے کہ نصیب اللہ اچکزئی کو فورسز اہلکاروں نے بلالی روڈ سے اس وقت حراست بعدلاپتہ کیا جب وہ کے سرحدی شہر چمن سے کوئٹہ جا رہے تھے۔

اس سلسلے میں نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے نصیب اللہ اچکزئی ی گمشدگی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکو مت بلوچستان واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک اغواءکاروں کے حوالے سے کوئی اطلاعات ہمارے پاس نہیں ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

بہت جلد واقعے کی تہہ تک پہنچ کر ملوث کرداروں کو گرفتار کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment