بلوچستان میں بلوچ مسلح تنظیموں سمیت دیگر عسکریت پسند تنظیموں کے حملوں کے پیش نظردارلحکومت کوئٹہ میں تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے آئی جی پولیس، ڈی جی لیویز فورس، کمشنر، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ڈی آئی جی پولیس کو جاری مراسلہ میں تھریٹ الرٹ کا بتایا ہے۔
جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ضلع کچہری کوئٹہ، سیشن کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ سمیت اس سے ملحقہ عمارتوں کو کسی شدید قسم کے خطرے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے تمام سیکورٹی فورسز کو ان عمارات اور ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔