باجوڑ اور اب چمن میں پرامن احتجاجی دھرنے میں شرکت سے روکا گیا، محسن داوڑ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاہے کہ فلینگ فیلڈ کچھ لوگوں کیلئے لیول ہے ،ہمیں باجوڑ اور اب چمن میں پرامن احتجاجی دھرنے میں شرکت سے روکا گیاہے۔

محسن داوڑ نے کہاکہ کوئٹہ اورچمن کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے چمن میں جاری پرامن احتجاجی دھرنے میں شرکت سے مجھے روکا گیا ۔اس سے قبل باجوڑ میں میری پارٹی کے پروگرام میں شرکت کی اجازت بھی نہیں دی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ فلیئنگ فیلڈ صرف کچھ لوگوں کیلئے لیول کیاگیاہے ہم چمن میں جاری پرامن دھرنے کے شرکاءکےساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہیں ۔

Share This Article
Leave a Comment