بی این پی مینگل اپنا لانگ مارچ ملتوی کرے، ترجمان حکومت بلوچستان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ترجمان حکومت بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے ردِعمل میں کہا ہے کہ بی این پی کا لانگ مارچ نہیں ہونا چاہیے، سیکورٹی تحفظات کی وجہ سے حکومت بلوچستان کو اس حوالے سے بڑی تشویش ہے۔

انہوں نے ایک پریس ریلیز میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرے ایک بنیادی حق ہیں، لیکن اس بات کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے کہ ایسی سرگرمیاں شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایسی سرگرمیوں پر پہلے ہی سے پابندی عائد ہے۔

انہوں نے بی این پی پر زور دیا کہ وہ لانگ مارچ ملتوی کرے۔

پریس ریلیز میں ترجمان نے بلوچستان کے تمام باشندوں کے لیے مستحکم اور محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ حکومت قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

واضع رہے کہ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل پہلے سے کہہ چکے ہیں لانگ مارچ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment