آواران: مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کر دیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع آواران کے سب تحصیل گیشکور میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کرفائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گیشکور کے علاقے گشانگ میں نامعلوم مسلح افراد نے دلمراد ولد جان محمد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں دلمراد ولد جان محمد اور ان کی زوجہ نور بی بی موقع پرہلاک ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

لیویز کے مطابق مزید تحقیق کی جارہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment