تربت میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی عائد

0
98

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت میں حکومت کی جانب سے امن و امان کے بہتر نفاذ کے لیے دفعہ 144 نافذکردیا گیا ہے ۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر مکران کی درخواست پر تربت میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ایک مہینے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کے بعد سیکورٹی تھریٹ کے پیش نظر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پابندی کا اطلاق ایک مہینہ کے دوران غروب آفتاب سے لیکر طلوع آفتاب تک برقرار رہے گا۔

خلاف ورزی کے مرتکب ملزمان پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here